کیلگری کینیڈا ( شوکت حیات ) متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان سردار ناصر عزیز کا کینیڈا پہنچے پر والہانہ استقبال کیا گیا کیلگری ائیرپورٹ پر متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی نارتھ امریکہ کی قیادت و کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی اس فقید المثال استقبال میں سردار ناصر عزیز کو ہار پہنائے گئے پھولوں کے گل دستے پیش کئے گے اور ائرپورٹ سے گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے کے ساتھ ان کو رہائش گاہ پہنچایا گیا استقبال کرنے والوں میں متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی نارتھ امریکہ کے صدر سردار رشید یوسف ایڈووکیٹ ، سیکریٹری جنرل طاہر عزیز ، صدر کینیڈا سردار ریاض خان ، نائب صدر چوہدری محمد صدیق ، سیکریڑی انفارمیشن راجہ شوکت حیات ، صدر البرٹا نیاز احمد ، سیکریٹری جنرل عرفان صابر ایڈووکیٹ ، نعیم گل اعوان ، محترمہ نسرین اختر ، واجد قیوم ، محمد عمیر ، محمد جمیل ، محمد عمران ، سردار اعجاز ، محمد خورشید سلطانی ، محمد حارث ، حافظ اویس کیانی ، عرفان جہانگیر ، سردار امتیاز نذیر سمیت کثیر تعداد میں ان کے قریبی رشتہ دار بھی شامل تھے تاریخی استقبال کرنے پر سردار رشید یوسف ایڈووکیٹ نے تمام پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کیا ۔ سردار ناصر عزیز دو ہفتے کے مختصر دورہ کے دوران مسلہ کشمیر کومختلف فورمز پر اجاگر کرنے کے لئے مختلف پارٹی پروگراموں میں شرکت کریں
Freedom Democracy Equality
United Kashmir People's National Party(UKPNP)